کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.8 ریکارڈ

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 دسمبر 2021
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور مرکز قلات سے  40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور مرکز قلات سے 40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، پشین کچلاک، خانوزئی اور بوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلات سے  40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔