- پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق
- دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
- کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، ویڈیو وائرل
- جامعہ کراچی میں غیر ملکی وفود کیلئے سیکیورٹی بڑا خطرہ قرار، بین الاقوامی کانفرنس منسوخ
- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
- عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان
- بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم کو31 سال بعد رہا کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
- حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا
- جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی
- حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا
- سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گیا
- پاکستان نے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی
- جے یو آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
- بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز، گاڑیاں اور گھریلو سامان مہنگا کرنے کی تیاریاں
- مشفق الرحیم 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے
- طالبان حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی، سراج الدین حقانی
- پشاور میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی
- سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک
- وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حکومت اور اپوزیشن کا پلڑا برابر ہونے کا امکان
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

محمد شہزاد 81 رنز اور ذیشان ضمیر 5 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے - فوٹو:ٹوئٹر
دبئی: اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ کی آخری گیند پر پاکستان انڈر 19 کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے کہ احمد خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلادی۔ انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 238 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کے محمد شہزاد نے 105 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 81 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد عرفان نیازی 32 اور رضوان محمود 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. بھارت کے راج ناد باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ذیشان ضمیر نے 60 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اویس علی نے 2 جبکہ معاذ صداقت اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر آرادھیا یادیو 50 اور ہرنور پنوں 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔