عدالت کا آسٹریلوی فٹبالر کو کتا ڈھونڈنے والے کو 30 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم

فٹبالر نے کتا ڈھونڈ کر لانے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا تھا تاہم انعامی رقم نہیں دی


ویب ڈیسک December 25, 2021
فٹبالر نے کتا ڈھونڈ کر لانے والے کو انعامی رقم نہیں دی، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عدالت نے لیورپول کے سابق اسٹرائیکر ڈینیئل اسٹریج کو ایک ایسے شخص کو 30 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے جس نے فٹبالر کا کھویا ہوا کتا ڈھونڈا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیور پول کے فٹ بالر ڈینیئل اسٹریج کا کتا 2019ء میں ان کے گھر سے کہیں کھو گیا تھا، کتے کو ڈھونڈ کر واپس لانے کے لیے کھلاڑی نے بھاری رقم بطور انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں قلعہ فیم کے نام سے مشہور ریپر گلوکار نے ڈینیئل اسٹریج کو ان کا پالتو کتا ڈھونڈ کر دیا تھا تاہم فٹبالر نے انعامی رقم نہیں دی تھی جس پر ریپر نے عدالت نے رجوع کیا تھا۔

لاس اینجلس کی عدالت نے فٹبالر کے گلوکار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے فٹبالر ڈینیئل اسٹریچ کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو 30 ہزار جرمانہ اور 85 ڈالر اخراجات کی مد میں ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں