بھارت میں انتہا پسند ہندو عیسائیوں کا مذہب جبراً تبدیل کرا رہے ہیں، امریکی اخبار

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 دسمبر 2021
عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

 نیویارک: بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی طرح عیسائی بھی محفوظ نہیں رہے۔ 

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے بھارت میں عیسائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ حال ہی میں عیسائیوں کے زیر انتظام چلنے والے ایک خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے پر تُل گئے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی مکمل طور پر خاموش ہیں جس پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہندو انتہا پسند نریندر مودی کے اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔