بےدھیانی میں بھیجی گئی سیلفی سے بوائے فرینڈ کی بے وفائی کا پردہ فاش

ویب ڈیسک  اتوار 26 دسمبر 2021

ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دریائی پانی میں مہم سر کرتے ہوئے ایک سیلفی بھیجی لیکن سیلفی لینے میں ایک نادانی کی وجہ سے لڑکا شرمندگی کے مارے اب اپنی گرل فرینڈ کی کالز ریسیو کرنے سے کترانے لگا ہے۔

ٹک ٹاکر اسٹار انجیلا نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ واقعہ ویڈیو میں شیئر کیا کہ جس میں پیچھے ان کے بوائے فرینڈ کی تصویر لگی ہے جو اس نے انجیلا کو بھیجی تھی۔

تصویر کو قریب سے دیکھا جائے تو لڑکے کے چشمے میں صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں سیر و تفریح کے دوران ان کے ساتھ کوئی دوسری خاتون بھی بیٹھی ہیں۔ سیلفی لیتے ہوئے لڑکے نے شاید اس ‘نازک پہلو’ پر غور نہیں کیا۔ بعد میں جب پتہ چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔