دو سگے بھائیوں کو قتل کرکے بھاگنے والوں کو عوام نے دبوچ لیا

ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 26, 2021
(فائل فوٹو)

بڈھ بیر شیخ محمدی میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے مسلح ملزمان کو عوام نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر شیخ محمدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا، واقعے کے بعد مسلح ملزمان فرار ہورہے تھے کہ عوام نے ان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی، اور قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم قاتل فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش میں تھے، کہ گشت پر مامور پولیس وین نے انہیں حراست میں لے لیا، ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، تاہم ابھی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا ہے، رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں