اسموگ ختم نہ ہوسکی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور  آج بھی پہلے نمبر پر

ویب ڈیسک  اتوار 26 دسمبر 2021
شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس  415  ریکارڈ . فوٹو ۔ فائل

شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 415 ریکارڈ . فوٹو ۔ فائل

لاہور میں اسموگ ختم نہ ہوسکی اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب  کے کئی شہروں میں  فضائی آلودگی اور اسموگ  کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین  شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس  415  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی شہر  دہلی  370 اے کیو آئی  کے ساتھ  دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، لاہور  میں سب سے زیادہ آلودہ علاقہ  کوٹ لکھپت ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس  633 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں  فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس  466، بہاولپور میں 408، گوجرانوالہ میں 357  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔