نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کردیا ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  اتوار 26 دسمبر 2021
شریف خاندان مافیا کی طرح عدالتوں اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

شریف خاندان مافیا کی طرح عدالتوں اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا، ان نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کردیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔