لاہور میں 9 سالہ بچی کے ساتھ سوتیلے نانا کی زیادتی

زیادتی کا شکار 9 سالہ بچی اور اس کے بھائی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا، چئیرپرسن سارہ احمد


ویب ڈیسک December 26, 2021
زیادتی کا شکار 9 سالہ بچی اور اس کے بھائی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا، چئیرپرسن سارہ احمد

گلبرگ کے علاقہ میں 9 سالہ بچی کے ساتھ اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 9 سالہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

چئیرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر بچی سے زیادتی سے متعلق اطلاع ملی، جہاں چائلڈ ہیلپ کی ٹیم نے جاکر بچی کو بازیاب کروایا، جب کہ متاثرہ بچی کے علاوہ اس کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، ابھی تک پتہ چلا ہے کہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا، تاہم زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں