وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں عسکری و سول قیادت شرکت کرے گی، افغانستان کی صورتحال سمیت ملکی سیکیورٹی پر بات چیت ہوگی
لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں افغانستان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل ہیں۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے ساتھ ہی قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔