وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 دسمبر 2021
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں افغانستان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل ہیں۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے ساتھ ہی قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔