چینی کمپنی نے گھریلو پی سی آر مشین پر کام شروع کردیا

مکمل طور پر خود کار مشین کی بدولت گھر بیٹھے لوگ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیسٹ بھی کرسکیں گے


ویب ڈیسک December 27, 2021
یواسٹار کمپنی کی یہ کٹ کورونا ٹیسٹ کرسکتی ہے لیکن اب گھریلو پی سی آرمشین بنائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ANKARA: چینی کمپنی نے ایک انقلابی راہ اپناتے ہوئے ایسا پی سی آر ٹیسٹ اور اس کی مشین پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت گھر بیٹھے ہر طرح کے پی سی آر ٹیسٹ خودکار طریقے سے انجام دینا ممکن ہوجائے گا۔

چینی کمپنی یواسٹار نے اس ضمن میں خاطرخواہ رقم بھی حاصل کرلی ہے اور اس کا پروٹوٹائپ بنایا ہے۔ یہ جدید ترین خودکار مشین ہے گھربیٹھے کئی امراض کی تشخیص اور طبی کاموں میں مدد دے سکے گی۔ یواسٹار نے پہلے ہی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اس کے معیارت اور اسناد کی تصدیق کرلی ہے۔

یواسٹارطبی آلات سازی میں عالمی شہرت رکھتی ہے۔ اس کے کئی آلات دنیا کے 60 ممالک میں استعمال ہورہے ہیں اور صرف چین میں ہی 2000 ادارے اسے استعمال کررہے ہیں۔

یواسٹار کا پی سی آر پلیٹ فارم کووڈ 19 سمیت کئی وائرس اور جراثیم کے ڈی این اے پڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جلد ہی یہ انفلوئنزا وائرس کی شناخت بھی کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں