- یہ تصاویر، گوگل کے ٹیکسٹ سے امیج پروگرام نے خود بنائی ہیں
- سیاسی کشیدگی کرکٹ کی رونقیں اُجاڑنے لگی
- یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت پیشی، آج سزا سنائی جائے گی
- ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
- پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار
- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری

پارلیمنٹ کے وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پیپلز پارٹی مزاحمت کر رہی ہے، بے نظیر کے یوم شہادت پر پیغام (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ 2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اس کے خلاف مزاحمت کرے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم محترمہ کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک ہمارے لیے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت، جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ آج ملک خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے، میرے لیے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم ہوا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلز پارٹی مزاحمت کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مزید کہا کہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔