نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
کورونا سے متاثربچوں کا تعلق نیویارک اورقریبی علاقوں سے ہے،حکام:فوٹو:فائل

کورونا سے متاثربچوں کا تعلق نیویارک اورقریبی علاقوں سے ہے،حکام:فوٹو:فائل

 نیویارک: امریکی شہرنیویارک میں کورونا سے متاثربچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں چارگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتال میں داخل بچوں کی بڑی تعداد کو ویکسین نہیں لگی ہے۔

نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں نیویارک کے قریبی علاقوں سے بھی بچے لائے گئے ہیں۔ نیویارک اورنواحی علاقوں میں اومیکرون ورینٹ بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

نیویارک کے قائم مقام ہیلتھ کمشنرکا کہنا ہے کہ کورونا سے بچوں کوحقیقی خطرہ لاحق ہے۔ صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے والدین اورحکام کومل کراقدامات اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔