شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔


ویب ڈیسک December 27, 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔

PANAMA CITY: نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں