مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں، پارلیمانی لیڈر ن لیگ

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں، پارلیمانی لیڈر ن لیگ

 پشاور: مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں دوسرا مرحلہ ہوگا وہاں موسم شدید سرد ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی کیا جائے۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ن لیگ کو 3 نشستیں ملی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔