ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اور پرائیویٹ میں ڈیوٹیوں پر ہیں، شہریوں کا احتجاج

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
ڈاکٹرز اپنے فائدے کیلئے عوام کا استعمال بند کریں، مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

ڈاکٹرز اپنے فائدے کیلئے عوام کا استعمال بند کریں، مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے بائیکاٹ پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جب کہ پرائیویٹ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو عوام کا احساس نہیں ہے، ان کے بائیکاٹ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، ڈاکٹرز اپنے فائدے کیلئے عوام کا استعمال بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں :او پی ڈیز بند ہونے سے مریض رل گئے

واضح رہے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جنہوں نے گرفتارڈاکٹروں کی رہائی اوراسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے جب کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز بند ہونے سے مریض رل گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔