- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل انتقال کرجانے والا شخص بیٹی کو رخصت کرنے پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
- ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے
مکان کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ: ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 8 افراد گرفتار

عابد قائمخانی نے بتایا کہ مذکورہ مکان اس علاقے میں واقع ہے —فائل فوٹو
کراچی: پیرآباد کے علاقے بنارس چاٹی ہوٹل کے مکان کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں ایس ایچ او جوہر آباد اور اہلکاروں کی تعداد 5 ہے، انہوں نے بنارس میں ایک مکان خالی کرانے کی کوشش کی جہاں مزاحمت کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: پولیو کے قطرے نہ پلانے کی تکرار میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ٹانگ سے محروم ہوگیا
اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائمخانی نے مزید بتایا کہ گرفتارافراد میں اقبال شاہ، نثار شاہ، سعید محمد، ایس ایچ او جوہرآباد، سب انسپکٹر سید غیورعباس سمیت دیگرپولیس اہلکارشامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ 3 افراد کو پیرآباد پولیس نے گرفتار کیا گیا جبکہ ایس ایچ او جوہر آباد سمیت 5 پولیس اہلکاروں کوضلع وسطی پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کیا ہے جبکہ گرفتار افراد کا تعلق دونوں پارٹیوں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار گرفتار، مغوی تاجر بازیاب
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ایس ایچ او غیورعباس پرائیویٹ پارٹی کے ہمراہ مکان خالی کروانے پہنچا تو وہاں اسے مزاحمت کا سامان کرنا پڑا اوردو طرفہ فائرنگ میں پرائیویٹ پارٹی کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
عابد قائمخانی نے بتایا کہ مذکورہ مکان اس علاقے میں واقع ہے وہ جوہرآباد تھانے کی حدود نہیں ہے اس کے باوجود ایس ایچ او اہلکاروں کے ساتھ مکان خالی کرانے کے لیے پہنچے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔