- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
- مشرقی وسطیٰ میں ریت کے طوفان معمول کیوں بنتے جارہے ہیں؟
- میکسیکو؛ ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 ہلاک
- پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ
اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھائے، آصف زرداری

فاسابق صدر نے گڑھی خدا بخش میں کارکنان سے خطاب کیا۔ فائل فوٹو
لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے اٹھائے۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسے سے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ ملک کی تقدیر بلاول بھٹو تبدیل کرسکتے ہیں، بی بی سے کیے گئے وعدے آہستہ آہستہ پورے کررہا ہوں، وہ وقت دور نہیں جب آپ لوگوں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک عوامی خدمت کی سیاست کی، ہمارا منشور، سوچ اور آخرت عوام کی خدمت ہی ہے، ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا۔
مزید پڑھیں: جیالے تیاری پکڑیں کٹھ پتلی پر اب وار کرنے کا وقت آچکا، بلاول بھٹو زرداری
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امیر ملک ہے، یہاں بس سوچ کی کمی ہے، جو یہ کہتے ہیں اُس پر بھی سوچ بچار بھی نہیں کرتے، اور نہ ہی اُسے تسلیم کرتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ (پیپلز پارٹی) کی حکومت دوبارہ آئے گی، پھر پاکستان کے غریبوں کی تقدیر اور دن بدل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے
دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین نے کارکنان سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے بے نظیر شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔