- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
- عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان
- بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم کو31 سال بعد رہا کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا امکان
- حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا
- جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی
- حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا
- سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گیا
- پاکستان نے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی
- جے یو آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
- بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز، گاڑیاں اور گھریلو سامان مہنگا کرنے کی تیاریاں
- مشفق الرحیم 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے
- طالبان حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی، سراج الدین حقانی
- پشاور میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی
- سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک
- وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حکومت اور اپوزیشن کا پلڑا برابر ہونے کا امکان
- حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ
- مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پرپانی پھیردیا،عمران خان
- ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی
- سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن
سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 26 ہزار 100 تک پہنچ گئی۔ فائل فوٹو
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 1805 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی معمولی نظر آئے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پیر کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمی بعد ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 26 ہزار 100 اور 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔