کتے کا نام آسٹریلوی نائب وزیراعظم پر رکھنے کا معاملہ، امریکی اداکارہ کو کرارا جواب

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
آسٹریلوی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ’مجھے جانوروں سے نفرت نہیں ہے—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

آسٹریلوی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ’مجھے جانوروں سے نفرت نہیں ہے—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

سڈنی: فلم اسٹار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے اپنے نئے کتے کا نام آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کے نام پر رکھے جانے پر بارنابی جوائس نے کرارا جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایمبرہرڈ کے اس عمل کے بعد آسٹریلوی نائب وزیر اعظم بارنابی جوائس نے کہا کہ ’مجھے ایک طرح کا پرلطف احساس‘ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اداکارہ کا عمل میرے لیے قابل نفرت نہیں ہے اور جونام ایمبر ہرڈ نے اپنے کتے کے لیے منتخب کیا ہے وہ ٹھیک ہے۔

مزیدپڑھیں: کتے کو غباروں سے باندھ کر ہوا میں اُڑانا بھارتی یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا

آسٹریلوی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ’مجھے جانوروں سے نفرت نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک طرح کا پر لطف احساس ہورہا ہے کہ میں اب بھی امریکی اداکارہ کے ذہن میں موجود ہوں کیونکہ وہ واقعہ گزرے بہت وقت ہوچکا ہے جسے میں بھول بھی چکا تھا‘۔

https://twitter.com/realamberheard/status/1475187302536294400?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475187302536294400%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fnews%2Fworld-australia-59802233

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر میں اب بھی جانی ڈیپ کے مقابلے میں ان کے نزدیک زیادہ اہمیت کا حامل ہوں۔

خیال رہے کہ 2015 میں اس وقت کے وزیر زراعت اور موجودہ آسٹریلوی نائب وزیراعظم اور فلم اسٹار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبر ہرڈ  کے مابین کتے کو قرنطینہ میں رکھنے پر ایک تنازع کھڑا ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں: جانی ڈیپ اور ایمبررہوڈ میں سواسال بعد ہی طلاق ہوگئی

ایمبر ہڑڈ اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ سے ملنے اپنے کتے کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچی تھی جس پر انہیں کہا گیا تھا کہ وہ کتے کو قرنطینہ میں رکھیں۔

جس کے بعد ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ نے آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کے خلاف سخت جملے استعمال کیے تھے جس کے جواب میں بارنابی جوائس نے کہا کہ ’کتوں کو امریکا واپس بھیج دیا جانا چاہیے‘۔

تاہم ایمبر ہرڈ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہمراہ ایک کتے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ہرڈ فیملی میں نئے کتے سے ملیں جس کا نام ’ بارنابی جوائس‘ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔