سعودی اداکارہ اریج عبداللہ اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
اداکارہ کی موت کےحوالے سے قتل کے شواہد نہیں ملے،پولیس حکام:فوٹو:فائل

اداکارہ کی موت کےحوالے سے قتل کے شواہد نہیں ملے،پولیس حکام:فوٹو:فائل

قاہرہ: سعودی عرب کی نوجوان اداکارہ اریج عبداللہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 سال کی اریج عبداللہ کی لاش قاہرہ میں ان کے فلیٹ سے اتوارکوبرآمد ہوئی۔ لاش سے متعلق اطلاع اریج کی ملازمہ نے پولیس کودی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اداکارہ کی لاش کے پوسٹمارم کے بعد ان کی موت کوطبعی قراردیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ کوسوتے میں دل کا دورہ پڑا اوروہ جانبر نہ ہوسکیں۔

لاش کوسعودی عرب بھیجنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔