برازیلی شخص کا 6 ہزارفٹ بلند تنی رسی پر چلنے کا حیرت انگیز کارنامہ

 منگل 28 دسمبر 2021
برازیلی شخص نے انتہائی بلندی پر2گرم ہوا کے غباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کی:فوٹو:انٹرنیٹ

برازیلی شخص نے انتہائی بلندی پر2گرم ہوا کے غباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کی:فوٹو:انٹرنیٹ

برازیلیا: برازیل میں ایک شخص نے زمین سے 6ہزارفٹ سے بھی زیادہ بلندی پردوگرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

برازیل کے34 سال کے خطروں کے کھلاڑی رافیل بریڈی نے دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کی لمبائی سے بھی دگنی بلندی پرگرم ہوا کے دوغباروں کے بیچ میں تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ قائم کردیا۔

رافیل نے 6ہزار131 فٹ کی بلندی پرتنی رسی پرچل کر ریکارڈ بنایا جبکہ برج خلیفہ کی اونچائی 2ہزار722فٹ ہے۔

نئے اورپرخطرتجربات کے شوقین رافیل کا کہنا تھا کہ گرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچلنے کا مقصد اتنی بلندی پرتیرنےجیسے احساس کی سنسی اورآزادی کومحسوس کرنا تھا۔میرے ساتھ میری مہم میں پوری ٹیم کام کرتی جو موسم اوردیگرامورسے متعلق معلومات اکٹھی کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔