یاسر حسین کی شادی کی دوسری سالگرہ پر اقرا عزیز کیلئے جذباتی پوسٹ

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اقرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی فوٹوسوشل میڈیا

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اقرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: اداکار یاسر حسین نے شادی کے دو سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

معروف اداکار وہدایت کار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی کی آج دوسری سالگرہ ہے۔ اس موقع پر یاسر حسین نے اپنی اور اقرا کی شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرکے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی اہلیہ اقرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا یہ دو سال کیسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا۔ شادی کتنی خوبصورت چیز ہوتی ہے یہ سمجھ آگیا۔

یاسر حسین نے اقرا عزیز کے لیے لکھا آپ جادوگرنی ہیں، آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آپ کے آنے سے گھر میں ایک رونق آگئی۔ بس دعا ہے کہ ایسے ہی ہنسی مذاق میں زندگی گزرے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے۔

پوسٹ میں یاسر حسین نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبیر حسین جیسے چار پانچ بچوں کی خواہش ہے۔ کبیر حسین اقرا اور یاسر کا بیٹا ہے۔

وہیں دوسری طرف اقرا عزیز نے بھی اپنی مایوں کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ یاسر سے شادی کرنے کے اپنے فیصلے پر بہت خوش ہیں، اور اپنے اچھے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔