ایشوریا رائے بچن 21 سال پہلے کیسی دکھتی تھیں؟ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
یہ تصاویر فلم ’’آ اب لوٹ چلیں‘‘ کے سیٹ کی ہیں  فوٹوفائل

یہ تصاویر فلم ’’آ اب لوٹ چلیں‘‘ کے سیٹ کی ہیں فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی 21 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف آنجہانی کوریوگرافر سروج خان کی بیٹی سکینا ناگپال نے ایشوریا رائے بچن کی 21 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر فلم ’’آ اب لوٹ چلیں‘‘ کے سیٹ کی ہیں جو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں ایشوریارائے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ایشوریا رائے ہمیشہ کی طرح ان تصاویر میں بھی بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سکینا ناگپال نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایشوریارائے کو بہترین انسان قرار دیتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ایشوریا کے مداح تصاویر کو پسند کرتے ہوئے سکینا ناگپال سے مزید تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔