سپرہائی وے پر پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
گرفتار دہشت گردوں نے تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

گرفتار دہشت گردوں نے تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

 کراچی: سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کی شناخت فردوس خان اور انس خان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک پستول، 3 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔  گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور ایکسپلوزیو ایکٹ تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے، گرفتار ملزم انس نے انکشاف کیا کے پہلے افغانستان میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ملزم انس کے والد محبوب ٹی ٹی پی پاکستان وزیرستان کے ممبرتھے، ملزم انس نے مزید بتایا کہ وہ 2007 سے 2012 تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔