- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- نائیجریا میں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے والدین کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
- ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
- وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
- قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا
- عراق میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سزائے موت کا قانون منظور
- پاکستان نے 28 برس قبل نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کرکے خطے میں طاقت کا توازن پیدا کیا، آئی ایس پی آر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی
- عمران خان کا لانگ مارچ روکے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- گنج پن کی نئی دوا کے امید افزا نتائج برآمد
- ایک پراکتفا کریں، زائد شادیوں کے خواہشمند غلط فہمی کا شکار ہیں؛ سربراہ جامعہ الازہر
- چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ بلند زرافہ کی ویڈیو وائرل
- عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں
- لاہور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- بجٹ 10 جون کو پیش ہونے کا امکان، 1155 ارب کے اضافی ٹیکس کی تجویز
- وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
ملک بھر میں اومی کرون کیسز کی تعداد 75 تک پہنچ گئی

کراچی میں سب سے زیادہ 33 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے اومی کرون کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں اب تک کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17 اور لاہور میں 13 مریضوں کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں رپورٹ ہوا، جس کے بعد سے اب تک صرف کراچی میں 33 افراد کو کرونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوچکی ہے۔
سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے صرف 12 ایسے ہیں جو بیرونِ ملک سفر کر کے پاکستان واپس پہنچے۔
مزید پڑھیں: کورونا کی نئی قسم اومی کرون اسلام آباد پہنچ گئی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وصوبائی صحت حکام موجودہ صورتحال پرگہری نظررکھےہوئے ہیں، اومی کرون سےمتاثرہ افرادکو فوری طورپر قرنطینہ کردیا گیا جبکہ اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن لگوائیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون اور انسانی صحت کو لاحق خطرات
قومی ادارہ برائے صحت نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ کرونا ویکسین وائرس کے خلاف مؤثر دفاع کرتی ہے، ملک میں ویکسین بھاری مقدار میں موجود ہے لہذا شہری قریبی سینٹرز پر جاکر بغیر انتظار کے ویکسین لگوائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔