سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 126200 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 126200 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1817 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 79 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 108196 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔