- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
حکومت نے صنعت کاروں کا بجلی گھروں کی گیس بحال کرنے کا مطالبہ مان لیا
لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مذاکرات کے بعد کیپٹو پاور سیکٹر اور بجلی گھروں کی گیس مشروط طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برآمدی صنعت کا پہیہ رواں رکھنے کے لیے حکومت ، صنعتی شعبے اور سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹیڈ نے بجلی گھروں کو گیس کی ترسیل دوبارہ سے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کیپٹو پاور سیکٹر کو بدھ، 29 دسمبر کی صبح سے گیس فراہمی شروع کردی جائے گی، موسم سرما میں گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پاور سیکٹر کو گیس مخصوص کوٹے کے مطابق دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کیپٹو پاور کو گیس معطلی، ٹیکسٹائل برآمدات خطرے سے دوچار
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق صنعت کاروں کی جانب سے ٹیرف کے حوالے سے لیے گئے عدالتی آرڈر کو واپس لینے کی یقین دہانی کے بعد ہی گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی 15 دسمبر سے معطل کردی تھی ، جس کے بعد ٹیکسٹائل سے وابستہ صنعت کاروں نے درآمدی صنعتیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل
بعد ازاں حکومتی اراکین اور صنعت کاروں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں فریقین نے لوڈ مینجمنٹ پروگرام کو منظور کرتے ہوئے پر عمل درآمد کرنے کی رضا مندی ظاہر کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔