ایک غلطی نے امریکی خاتون کو راتوں رات امیر بنادیا

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
خاتون نے لاٹری جیتنے کی خوش خبری سب سے پہلے اپنے بچوں کو دی—فائل فوٹو

خاتون نے لاٹری جیتنے کی خوش خبری سب سے پہلے اپنے بچوں کو دی—فائل فوٹو

اناپولس: میری لینڈ کی ایک خاتون کی معمولی غلطی ان کے لیے ہزاروں ڈالر کے انعام کا باعث بن گئی۔

43 سالہ ہیگر سٹاؤن نامی خاتون نے بتایا کہ لاٹری وینڈنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والے ٹکٹ کا بٹن دبا دیا اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔

مزیدپڑھیں: مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی

انہوں نے بتایا کہ وہ لاٹری مشین سے 20 ڈالر والا ٹکٹ لینا چاہتی تھی لیکن غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والا بٹن دبا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے تعجب ہوا جب ٹکٹ باہر آیا، مجھے کراس ورڈز گیم پسند نہیں ہیں لیکن 50 ہزار ڈالر کا انعام بھی مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹکٹ لے کر پہنچی اور میری لینڈ لاٹری اسمارٹ ایپ سے بار کوڈ اسکین کیا تو پیغام موصول ہوا کہ ’مبارک! آپ 50 ہزار ڈالر جیت گئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!

خاتون نے بتایا کہ جب دکان دار سے لاٹری انعام کا تذکرہ کیا تو اسے یقین نہیں آیا جس کے بعد میں نے ایک مرتبہ پھر بار کوڈ اسکین کیا اور پیغام میں انعام جیتنے کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انعام جیتنے کے بارے میں سب سے پہلے اپنے بچوں کو بتایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔