امت مسلمہ کی خوشحالی اتحاد اور یگانگت میں چھپی ہے، ترک صدر

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
اسلام دشمنی کے خلاف مشترکہ لاٗحہ عمل بنانا ہوگا، فوٹو: فائل

اسلام دشمنی کے خلاف مشترکہ لاٗحہ عمل بنانا ہوگا، فوٹو: فائل

 انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اسی وقت خوشحال ہوگی جب آپس میں اتحاد اور یگانگت کو رواج دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اللہ اپنی آخری کتاب میں خوشخبری سناتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ مولانا رومی بھی فرماتے ہیں کہ نا امیدی کے بعد امیدیں جنم لیتی ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد آسانی اور آسودگی کا دور آئے گا جس کا ہم بھرپور لطف اُٹھائیں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ ابھی ہم احتیاطی تدابیر اپناتےہوئے اس وبا کے خلاف جنگ کریں۔

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ مسلمان اسی وقت خوشحال اور آسودہ ہوسکتے ہیں جب اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت قائم کریں اور اسلام دشمنی، نفرت اور نسل پرستی جیسی برائیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔