سیالکوٹ میں اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
13 سالہ بچی عیشا 10 روز پہلے اغوا ہوئی تھی، پولیس

13 سالہ بچی عیشا 10 روز پہلے اغوا ہوئی تھی، پولیس

سیالکوٹ: تھانہ بیگوالہ کے علاقے چک بھاڈا کے کھیتوں سے 13 سالہ بچی کی نعش ملی ہے جسے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سمبڑیال کے گاؤں چک بھاڈا سے 13 سالہ بچی عیشا 10 روز پہلے اغوا ہوئی تھی، والد محمد الیاس کی مدعیت میں 278/21 بجرم 363 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

عیشا کے قتل کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔