- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- نائیجریا میں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے والدین کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
- ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
- وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
- قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا
- عراق میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سزائے موت کا قانون منظور
- پاکستان نے 28 برس قبل نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کرکے خطے میں طاقت کا توازن پیدا کیا، آئی ایس پی آر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی
- عمران خان کا لانگ مارچ روکے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- گنج پن کی نئی دوا کے امید افزا نتائج برآمد
- ایک پراکتفا کریں، زائد شادیوں کے خواہشمند غلط فہمی کا شکار ہیں؛ سربراہ جامعہ الازہر
- چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ بلند زرافہ کی ویڈیو وائرل
- عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں
- لاہور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- بجٹ 10 جون کو پیش ہونے کا امکان، 1155 ارب کے اضافی ٹیکس کی تجویز
- وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
خیبرپختون خوا: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں ہوگا

موسم کی شدت کے باعث انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ (فائل فوٹو)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے موسم کی شدت کے باعث بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو 16 جنوری کے بجائے مارچ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت اٹھارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان
قبل ازیں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں، جہاں دسمبر سے جنوری تک برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد کو پہنچ جاتا ہے، اسی باعث وہاں کے مکین بڑی تعداد میں میدانی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
صوبائی وزیرکے مطابق ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائے گا، اگر انتخابات مارچ تک ملتوی کیے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع مل جائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو شکست کیوں ہوئی؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔