- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
ظالم کورونا کرکٹ کا ایک اور میلہ اُجاڑنے لگا
لاہور: ظالم کوروناکرکٹ کاایک اورمیلہ اجاڑنے لگا جب کہ انڈر19ایشیا کپ میں ایک امپائر سمیت 2آفیشلز کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔
انڈر19ایشیا کپ کے گروپ ’’بی‘‘ میں سرفہرست بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی تھیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن طے کرنے کیلیے فیصلہ کن میچ گزشتہ روز شارجہ میں شروع ہوا۔
آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی،جونیئر بنگال ٹائیگرز نے ابتدائی دونوں وکٹیں 26 رنزپر گنوانے کے بعد سنبھلتے ہوئے 33ویں اوور میں 4وکٹ پر 130رنز بنائے تھے کہ میچ روک دیا گیا، اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ 2آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان میں ایک امپائر ہے، لہذا دونوں ٹیموں کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔
ایشین کرکٹ کونسل اور امارات بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں آفیشلز محفوظ ہیں اور پروٹوکولز کے مطابق ان کا خیال رکھا جا رہا ہے، رپورٹس کے نتائج آنے تک میچ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں رہنا ہوگا، سیمی فائنلز سے متعلق فیصلے کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائیگا۔
دوسری جانب بنگلادیش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ آفیشل کی رپورٹ مثبت آنے پر کھیل روکا گیا مگر ہمارا کوئی کرکٹر وائرس کا شکار نہیں ہوا، میچ میں ناکام ٹیم کا میچ پاکستان جبکہ فاتح کا بھارت سے ہونا تھا،کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا،دونوں کے 5،5پوائنٹس ہوگئے، بنگلادیش نے 3.810کے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت گروپ ’’بی‘‘ میں ٹاپ پر جگہ بنائی،سری لنکا (3.340) دوسرے نمبر پر رہا۔
جمعرات کو سیمی فائنل میں گروپ ’’اے‘‘ میں سرفہرست پاکستان کو سری لنکن دیوار گرانا ہوگی،رنرز اپ بھارت کو بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہے،فائنل جمعے کو کھیلا جائے گا۔
دریں اثناء گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں گروپ بی کے دوسرے میچ میں کویت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو ایک وکٹ سے مات دے دی،فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،نیپال نے 42.4 اوورز میں 239کا مجموعہ حاصل کیا۔ اس میں بابک مگار اور باصر احمد کی ففٹیز جبکہ محمد عادل عالم کے 49رنز شامل تھے،عبدالصادق اور مرزا احمد نے 3،3 جبکہ ہینری تھامس اور بستاکی نے 2،2شکار کیے۔
کویت نے ہدف 9وکٹ پر 7بالزقبل حاصل کرلیا، میت بھوسار 175پر ناٹ آؤٹ رہے،انھوں نے 149گیندوں پر مشتمل اننگز میں 24چوکے اور ایک چھکا لگایا، حیران کن طور پر ساتھی اوپنر جوڈ سلڈانہا(25) کے سوا کوئی بیٹسین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ گلسان جھا نے3وکٹیں لیں، دونوں ٹیموں نے8،8بولرز آزمائے، پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کویت نے آخری میچ میں پہلی فتح حاصل کرلی،نیپالی ٹیم جیت کو ترستی رہ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔