بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی:فوٹو:فائل

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرنیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔ نیپرا نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریفائنریاں چلانے کے لئے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا نہ کریں۔ ریفائنریز کو چلانے کے لئے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے۔6  ارب روپے کی سابق ایڈجسٹمنٹ اوراعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔

چیئرمین نیپرا نے استفسارکیا کہ کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کم کیوں ہوئی؟پلانٹس کی جبری بندش کے باوجود شیڈول کی بندش کیوں ہوئی۔

این پی سی سی نے بتایا کہ حب چائنا ، تھر کول سمیت کچھ پلانٹس بند تھے جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوئی۔ چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا آپ کوبجلی جتنی مہنگی ملے آپ کواس کی پرواہ نہیں۔

نیپرا نے پاورپلانٹس کا 3 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔