بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل    

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلبا ء کے لیے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے،  طلبا ء

پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلبا ء کے لیے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے، طلبا ء

کوئٹہ: بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 20ویں روز میں داخل ہوگیا طلباء کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے۔     

شدید سردی میں طلباء کے دھرنے میں جھالاوان، مکران، لورلائی میڈیکل کالجز کے طلبا شامل ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلباء کے لیے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے۔

گزشتہ 20 روز سے شدید سردی میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔ اگر پی ایم سی قانون کو منسوخ نہیں کیا گیا تو سخت احتجاجی لائحہ عمل پر مجبور ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔