- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- نائیجریا میں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے والدین کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
- ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
- وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
- قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا
- عراق میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سزائے موت کا قانون منظور
- پاکستان نے 28 برس قبل نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کرکے خطے میں طاقت کا توازن پیدا کیا، آئی ایس پی آر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی
- عمران خان کا لانگ مارچ روکے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- گنج پن کی نئی دوا کے امید افزا نتائج برآمد
- ایک پراکتفا کریں، زائد شادیوں کے خواہشمند غلط فہمی کا شکار ہیں؛ سربراہ جامعہ الازہر
- چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ بلند زرافہ کی ویڈیو وائرل
- عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں
- لاہور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- بجٹ 10 جون کو پیش ہونے کا امکان، 1155 ارب کے اضافی ٹیکس کی تجویز
- وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
دنیا بھرمیں بسنے والے سکھوں کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ

شکار پور میں 200 سال پرانے گوردوارہ صاحب کی بحالی کا90 فیصدکام مکمل کرلیا گیا ۔ فوٹو : فائل
لاہور: شکار پور میں 200 سال پرانے گوردوارہ صاحب کی بحالی کا90 فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے۔
شکارپورسندھ میں واقع سکھوں کے 200 سال پرانے تاریخی گوردوارے پہلی پادشاہی سچکھنڈ صاحب کی آرائش وتزئین اوربحالی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔
فروری 2022 میں گوردوارہ صاحب کو کھولے جانے کاامکان ہے، سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی نے مختلف ممالک کے سفرکے دوران یہاں قیام کیاتھا۔
باباگورونانک جی سے منسوب گوردوارہ سچ کھنڈصاحب کی کارسیوا اورآرائش وتزئین کاکام اکتوبر2020 میں شروع کیا گیا تھا،یہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردارویکاس سنگھ کو کارسیواکی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
گوردوارہ صاحب کی آرائش وتزئین اوربحالی کے لئے 20 لاکھ روپے متروکہ وقف املاک بورڈ جبکہ 20 لاکھ روپے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے دیئے ہیں جبکہ دیگرسکھ سنگتوں نے بھی اس کارسیوامیں حصہ لیا ہے۔
سردارویکاس سنگھ نے بتایا کہ گورودارہ صاحب کی دومنزلہ عمارت کی بحالی سمیت دیگرتعمیراتی کام مکمل ہوگیاہے اور رنگ وروغن کاکام شروع کیاجائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ باباگورونانک دیوجی نے زندگی کے ابتدائی برسوں میں مختلف ممالک کاسفرکیا۔ اس دوران انہوں نے یہاں قیام کیا تھا اسی وجہ سے اس گوردوارہ صاحب کو پہلی پادشاہی سچ کھنڈصاحب کہاجاتا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اٹھارویں صدی کے اوائل میں یہ گوردوارہ صاحب تعمیرکروایاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ گوردوارہ صاحب کی پرانی اورقدیم عمارت کاجوحصہ موجود تھااسے اسی طرح بحال کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا گوردوارہ صاحب کی تعمیر،کھڑکیاں،دروازوں کے ڈیزائن میں سکھ رسم ورواج کوسامنے رکھا گیاہے۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردارامیرسنگھ نے ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے کہا فروری 2020 میں گوردوارہ صاحب کوسنگتوں کے لئے کھول دیا جائیگا۔
افتتاحی تقریب کے لئے شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار گیانی ہرپریت سنگھ کودعوت دی گئی ہے۔ وہ فروری میں ساکہ ننکانہ صاحب کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔اس موقع پروہ اس تاریخی گوردوارے کابھی افتتاح کریں گے۔
سردارامیرسنگھ نے کہا ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو سندھ میں موجود گوردواروں کے درشن کی بھی اجازت دی جائے،بھارت کے ساتھ مذہبی یاتراکے معاہدے میں بھارتی سکھوں کوصرف پنجاب میں موجود اہم گوردواروں کے درشن کی اجازت ہے، اگربھارتی سکھوں کو سندھ میں موجود گوردواروں کی بھی اجازت دی جاتی ہے تواس سے دنیابھرمیں پاکستان کے اقدام کوسراہاجائیگااورکرتارپور کوریڈروکے بعد سکھوں کے لئے یہ دوسرابڑا تحفہ ہوگا
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری راناشاہد اور ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل بھی گوردوارہ سچ کھنڈصاحب کا دورہ کرچکے ہیں اوانہوں نے یہاں ہونیوالے تعمیراتی کام کوسراہتے ہوئے سکھ سنگتوں کومبارکباددی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔