گریڈ 19 اور 20 کے 100 سے زائد افسروں کی ترقی

عامر الیاس رانا  بدھ 12 فروری 2014
ڈی ایم جی کے 45 افسروں کو گریڈ 21 اور25 افسروں کی گریڈ20 میںترقی کی منظوری دی گئی۔ فوٹو فائل

ڈی ایم جی کے 45 افسروں کو گریڈ 21 اور25 افسروں کی گریڈ20 میںترقی کی منظوری دی گئی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں انفارمیشن گروپ ،پوسٹل سروس، ڈی ایم جی ،پولیس سروس اورسیکریٹریٹ گروپ کے100سے زائد افسروں کو ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ۔

ڈی ایم جی کے 45 افسروں کو گریڈ 21 اور25 افسروں کی گریڈ20 میںترقی کی منظوری دی گئی۔ سیکریٹریٹ گروپ کے 5 افسروںکوگریڈ 21 اور12کوگریڈ 20 ، پولیس سروس کے11 افسروںکوگریڈ21 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔انفارمیشن گروپ کے2 افسروں کو گریڈ 21 میںترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔