کوئٹہ سے اغوا  7 سالہ بچی بازیاب؛ اغوا کار مدرسے کا استاد نکلا

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
ملزم کوئٹہ کی ایک مسجد میں پیش امام اور محلے کے بچوں کو پڑھاتا ہے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ملزم کوئٹہ کی ایک مسجد میں پیش امام اور محلے کے بچوں کو پڑھاتا ہے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پشین: کوئٹہ سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کو پشین سے بازیاب کرالیا گیا جب کہ اغوا کار مدرسے کا استاد نکلا۔

ضلع پشین کی تحصیل برشور میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اغوا ہونیوالی 7 سالہ بچی کو بازیاب کرکے مبینہ اغوا کار کو گرفتار کرلیا جو بچی کا استاد ہے۔

برشور کے اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ سوری کی ہدایت پر لیویزر نے کارروائی کے دوران ملزم محمد نبی کو گرفتار کرلیا گیا جو کوئٹہ کی ایک مسجد میں پیش امام اورمحلے کے بچوں کو پڑھاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔