- سابق آئی جی نے راؤ انوار کو 5 کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
- بھارت میں پولیس اسٹیشن بھی سیلاب میں بہہ گیا
- ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ
- کراچی میں رات کی لوڈشیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی، کے الیکٹرک
- بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پی ٹی آئی رہنما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
- وزارت خزانہ نے مزید مہنگائی کا عندیہ دیدیا
- پھل فروش سے بھتہ طلب کی ویڈیو وائرل، سب انسپکٹرسمیت 2 پولیس اہلکار معطل
- نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں صرف احسن اقبال کو ملزم کیوں بنایا؟ عدالت کا نیب سے سوال
- پشاور ہائیکورٹ کا لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس
- سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا
- ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی
- بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ریلیف ختم، نئی ترمیم منظور
- خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
- بلوچستان میں بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن کا اجلاس سے واک آؤٹ
- طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی کتنے واقعات رونما ہوئے؟ سول ایوی ایشن کے اعداد و شمار جاری
- قومی اسمبلی سے فنانس بل 23-2022 کثرت رائے منظور
- بجلی بحالی میں تاخیرپرتین افسران معطل
- مالی سال 22-2021 کیلئے 8 کھرب کے اضافی اخراجات کا ضمنی بجٹ منظور
- لاہور میں یونیورسٹی طالبہ نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
بدبخت بیٹوں نے باپ کا سر کاٹ کر لاش سڑک کنارے پھینک دی

والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی، ملزمان کا اعترافی بیان۔ فوٹو:فائل
گجرات: بدبخت اور سفاک بیٹوں نے باپ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے کلیوال سیداں سے سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا اور لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 4 جون کو ایک شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، جسے بے دردی سے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی تھی، مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہل خانہ غائب تھے، جس پر پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔
حکام نے بتایا کہ مقتول غلام سرور کے 2 بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کو قتل کیا، اور اس قدر بے دری سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کردیا، ملزمان کا کہنا تھا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان مریدکے کے رہائشی ہیں، اور انہوں نے اپنے والد کا سر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں کلیوال سیداں میں پھینکی تھی، تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں، تاہم پولیس نے ملزمان غلام حیدر، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔