- حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
- اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایمان مزاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
- پٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
- جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد
- شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ35 لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام
- بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین
- مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی
- 70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- گہرے زخموں کی ’حیاتیاتی ویلڈنگ‘ کرنے والے ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی
- چلنے اور شکل یاد رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ
- ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
- حکومت کا اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
- امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی
- الجزیرہ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی صحافی کے قتل پرعالمی عدالت جانے کا فیصلہ
- جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز
- انفینکس نوٹ 12 اب میڈیا ٹیک ہیلیو جی 96 کے ساتھ ایکس اسپارک اور دراز پر پری آرڈر کے لیے دستیاب
جنسی زیادتی کے نئے قوانین کے نفاذ کیلئے 40 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

قانون کے تحت صدر پاکستان خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں، فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے ’انسداد جنسی زیادتی، تحقیقات اور مقدمہ ایکٹ 2021‘ کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے کمیٹی کی تشکیل انسداد عصمت دری (تحقیقات اور مقدمہ) ایکٹ 2021 (آرڈیننس نمبر XVI) 2020 کے سیکشن 15 کی ذیلی دفعہ 1 کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نوٹیفیکشن کے مطابق مفاد عامہ اور اعزازی طور پر کام کرنے کے لیے موزوں 40 ارکان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کی صدارت پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری کریں گی۔
کمیٹی ارکان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، بیرسٹر عنبرین عباسی، جے آر سلطان، آمنہ انوار صدیقی، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چیف سیکریٹریز، پولیس افسران آمنہ بیگ، فوزیہ وقار، اینکر پرسنز ماریہ میمن، فریحہ ادریس اور علینہ شگری بھی شامل ہیں۔
اس کمیٹی کو انسداد جنسی زیادتی ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے کسی بھی وفاقی یا صوبائی وزارت، ڈویژن، محکمہ، دفتر، ایجنسی یا اتھارٹی تک رسائی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
علاوہ ازیں کمیٹی ہدایات کو نظر انداز کرنے اور کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کرنے والے شخص کے خلاف معاملہ کسی مجاز اتھارٹی کے پاس بھی بھیج سکتی ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021 میں زیادتی کے مقدمات کی تفتیش اور ٹرائل کے لیے جدید آلات کے استعمال اور خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔
اس قانون کے تحت صدر پاکستان، چیف جسٹس کی مشاورت سے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیں گے جس کے لیے جج کا 10 سال تک سیشن جج یا ایڈیشنل سیشن جج رہنے اور70 سے زائد عمر کا نہ ہونا لازمی ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔