- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
دبنگ خان ماہر رکشہ ڈرائیور نکلے، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی مہارت دیکھ کر مداح دم بخود رہ گئے۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں انہیں نیکر اور ٹی شرٹ میں رکشہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سلمان خان کو رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران ہوئے اور انہوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے اپنے موبائل نکالے
جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو مداح دبنگ خان کے نئے انداز کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی سلمان خان کو اتنی مہارت کے ساتھ رکشہ چلاتے نہیں دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پنوپیل میں اپنے فارم ہاؤس کے قریب رکشہ چلانے کا مظاہرہ کیا۔
اس ویڈیو کو پانچ گھنٹے پہلے شیئر کیا گیا، جسے اب تک سیکڑوں صارفین نے دیکھا جبکہ 13 ہزار سے زائد نے اسے پسند کیا۔ ویڈیو پر صارفین اور بالخصوص سلمان خان کے مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔