- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معشیت پر مزید دباؤ آتا، وزیرخزانہ
- او آئی سی کی یایسن ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ
- عمران خان صاحب! حقیقت سے کب تک بھاگیں گے؟
- حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا
- ننکانہ صاحب میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ میں لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
حکومت نے ہندوعبادت گاہوں کے تحفظ کیلیے مندر منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی

ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی وزارتِ مذہبی امور کے ماتحت کام کرے گی۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پاکستان میں ہندوؤں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مندر منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ’ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی‘وزارتِ مذہبی امور کے ماتحت کام کرے گی، جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے مذہبی امو و بین المذاہب ہم آہنگی کے پاس ہوگی۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے قائم کی گئی 10 رکنی کمیٹی میں کرشن شرما، دیوان چاند چاؤلہ، ہارون سرب دیال، موہن داس، نرنجن کمار، میگھا اروڑا، امیت شادانی، اشوک کمار، ورسی مل دیوانی، امر ناتھ رندھاوا شامل ہیں۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے نئی تشکیل شدہ منیجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت ا کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
مزید پڑھیں: 2021 اقلیتی عبادت گاہوں کی آرائش وتزئین کا سال
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ شر پسند عناصر مذہب ، فرقہ اور لسانیت کی بنیاد پر پاکستان میں تصادم چاہتے ہیں جس کو ہم مل کر ناکام بنائیں گے، یہ کمیٹی غیرمسلم آبادی اور ریاست کے درمیان پل کا کام کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہندو عبادت گاہوں کی دیکھ بھال کے امور بھی یہی کمیٹی دیکھے گی۔
اس موقع پر ہندو کمیٹی کے صدر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے کر ہماری برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور نئی تاریخ رقم کردی۔ کرشن شرما نے ہندو برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔