- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
- عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان
- بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم کو31 سال بعد رہا کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا امکان
- حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا
- جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی
- حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا
- سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گیا
- پاکستان نے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی
- جے یو آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
- بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز، گاڑیاں اور گھریلو سامان مہنگا کرنے کی تیاریاں
- مشفق الرحیم 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے
- طالبان حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی، سراج الدین حقانی
- پشاور میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی
- سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک
- وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حکومت اور اپوزیشن کا پلڑا برابر ہونے کا امکان
- حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ
- مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پرپانی پھیردیا،عمران خان
- ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی
- سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن
حکومت سندھ نے کراچی میں بسیں لانے کیلیے ایک اور تاریخ دے دی

ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت سندھ 240 بسیں خرید رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو:فائل
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں بسیں لانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اور تاریخ دے دی۔
شاہ فیصل کالونی میں مثالی پارک کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت سندھ 240 بسیں خرید رہی ہے، 50 بسیں 31 جنوری تک آجائیں گی۔
وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف بحران دیئے ہیں، اخلاقیات کابحران سب بحرانوں سے بڑاہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، یہ غلط بیانی پر مبنی حکومت ہے یہ سنجیدگی سے عاری ہیں،حکومت کا کام بُری خبریں سنانا نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنا ہے یہ ان کی نااہلی ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں سردیوں میں گیس کی کمی ہوگی،بجلی گیس آٹا چینی پیٹرول اور فرٹیلائیزر کے بحران پیدا کرکے لوگوں کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے،ایسی مثال پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی کے باعث صنعت کاروں کے وفدنے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ گیس کی قلت کے باعث برآمدات کے آرڈر زپورے نہیں کرسکتے،آج صرف کراچی میں مہنگائی نہیں بلکہ لاہور اسلام آباد پشاور کوئٹہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی مہنگائی کے بھنورمیں پھنسے ہوئے ہیں،ایک سال کے اندر مہنگائی ساڑھے12فیصد بڑھی ہے،
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پوچھا جاتا ہے کیاکام کر رہے ہیں،میں کہتاہوں بچوں اوربوڑھوں کوتفریحی پارک دے رہے ہیں،کراچی میں ترقی کاجوسفرشروع ہوا ہے وہ جاری رہے گا،کراچی والے آئندہ دنوں میں بہتر تبدیلی دیکھیں گے،یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی ایم کیوایم نے کیا کیا اورپیپلزپارٹی کیاکررہی ہے،اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ایک کروڑ نوکریوں اورپچاس لاکھ گھروں کاوعدہ کرنے والوں کی طرح مکرنہیں گئے،ہماری ماؤں بہنوں کے پاس گیس نہیں،ہم زرعی ملک ہیں اب کھاد کی کمی بھی سراٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیداکرتا ہے،آئین کے آرٹیکل 158کے تحت جو صوبہ گیس پیدا کرتا ہے اس پر پہلا حق اسی کا ہے مگرسندھ کواس کاآئینی حصہ نہیں دیاجارہا،وزیراعلی سندھ جمہوری اندازمیں ہرفورم پرآوازاٹھاتے رہے ہیں،ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں،سخت موقف رکھتے ہیں تویہ چلاتے ہیں،ہم سب ملکرعوام دشمن حکومت کوگھربھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عسکری پارک پرعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کروائیں گے،دوہفتے کا وقت دیا گیا ہے،پارک سیوریج اورٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا،65ایم جی ڈی واٹرپروجیکٹ پربھی کام چل رہا ہے،مختلف منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ پارک ایک طویل عرصہ سے بنجر پڑا تھا،کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری اور پارکوں کی ضرورت ہے،کراچی کی آبادی کے پیش نظر شہر میں مزید لاکھوں کی تعداد میں درختوں کا ہونا ضروری ہے،درختوں کے باعث شہر کا ماحول اور فضا خوشگوار رہتی ہے اور دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع پارک شہریوں کے لئے تفریح طبع کا انتہائی سستا ذریعہ ہیں،شہری آگے بڑھیں اور بحال شدہ پارکوں کی حفاظت خود اپنے ہاتھوں میں لیں تاکہ بنائے جانے والے پارک سرسبزوشاداب اور تمام سہولیات سے آراستہ نظر آئیں،پارکس اور کھیل کے میدان شہریوں کا اثاثہ ہیں،کراچی کے تمام پارکوں کو بحال کر کے شہریوں کے لیے کھولیں گے، موسم سرما ختم ہوتے ہی بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔