- لاہور میں ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
- سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، سراج الحق
- گستاخانہ بیانات کا ردعمل، بھارت میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا
- کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے پر متعدد ڈیری فارمرز گرفتار
- قومی ہاکی ٹیم کے مینجر عہدے سے مستعفیٰ
- ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق
- جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، شیخ رشید
- ملک میں بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 8ہزارمیگاواٹ سے زائد ہوگیا
- کیا آپ کے پاس ڈگری ہے؟
- پاکستان کے 75برس مکمل ہونے کی خوشی میں حکومت نے خصوصی لوگو جاری کردیا
- سندھ حکومت کا کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان
- ملک میں کورونا کا ایک اورمریض جاں بحق،شرح تین فیصد ہوگئی
- نوعمر لڑکے لڑکیوں میں 20 منٹ روزانہ کی ورزش انتہائی مفید قرار
- پردوں میں جذب کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
- ایک چارج پر 1200 کلو میٹر طے کرنے والی مرسیڈیز کی برقی کار کا نیا ریکارڈ
- کراچی میں ڈکیتوں کا راج، مزاحمت پر ایک شخص قتل، ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 زخمی
- انسانوں اور آکٹوپس کے دماغ کے جینز کی مشترکہ خصوصیات
- سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج دیکھا جائے گا
- کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی،51 افرادہلاک
- ورلڈ کپ، پاکستان لانچنگ پیڈ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا خواہاں
حکومت ریکوڈک منصوبے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، وزیراعظم

منصوبے سے صوبے کے غریب عوام کی زندگی تبدیل ہوگی۔ عمران خان (فائل فوٹو)
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت ریکوڈک منصوبے کی تعمیر کے تمام اخراجات اٹھائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کی ترقی اور خود مختاری کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری حکومت کا ویژن ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کا تمام مالیاتی بوجھ اور تعمیر کے اخراجات خود اٹھائے گی‘۔
In line with my govt’s vision for uplift of smaller provinces, I have decided our fed govt will bear all the financial burden for Reko Diq & it’s development on behalf of Govt of Balochistan. This will help usher in an era of prosperity for the people & province of Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 29, 2021
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک منصوبےکے حوالے سے کیا جانے والا فیصلہ بلوچستان کے عوام اور صوبے کی خوش حالی کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں: ریکوڈک کیس؛ ٹیتھان کمپنی کیساتھ تصفیے کا امکان ختم نہیں ہوا، فروغ نسیم
واضح رہے کہ انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کی پاداش میں پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا، جس پر حکومت پاکستان نے کیس میں عائد جرمانے کو روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ریکوڈک میں ساڑھے 6 ارب ڈالر کا ہرجانہ عائد کیا گیا اور کارکے سمیت متعدد عالمی مقدمات کا بھی سامنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے 2019 میں ریکوڈک کے معاملے پر مجھے کمیٹی کا سربراہ بنایا، ہم امریکہ اور انگلینڈ بھی گئے وکلاء سے ملے، انور منصور خان، خالد جاوید اور احمد عرفان اسلم نے بہت محنت کی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔