- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
- جج دھمکی کیس؛ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل
- کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
- پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف
- رمضان المبارک اور تقویٰ
- واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں
انڈر 19 ایشیا کپ؛ گرین شرٹس کو آج سری لنکا کا چیلنج درپیش

انڈر19ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت و بنگلادیش آمنے سامنے ہوں گے۔ فوٹو: فائل
لاہور: انڈر19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کو سری لنکا چیلنج درپیش ہوگا۔
یواے ای میں جاری انڈر19ایشیاکپ کے گروپ ’’اے‘‘ میں شامل پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی،آئی سی سی اکیڈمی میں جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ٹیم کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا، بیٹرز کی کارکردگی میں تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا، بہرحال اہم مواقع پر کسی نہ کسی نے توقعات کا بوجھ اٹھاتے ہوئے مشکل صورتحال میں سے نکلنے میں مدد دی ہے۔
اچھے آغاز کیلیے گرین شرٹس کی امیدوں کا محور عبدالواحد بنگلزئی اور معاذ صداقت ہوں گے، محمد شہزاد، کپتان قاسم اکرم اور وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،احمد خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ بغیر کسی دباؤ کا شکار ہوئے میچ وننگ اننگز کھیل سکتے ہیں۔
کپتان قاسم اکرم کے ساتھ احمد خان، محمد شہزاد اور معاذ صداقت بولنگ میں بھی کارآمد ثابت ہونے کے اہل ہیں،محمد ذیشان اور مہران ممتاز بھی اچھی فارم میں ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے ٹاپ 4 بیٹسمین چمندا وکرما سنگھا، شیون ڈینئیل، سدیشا راجا پکسا اور کپتان ولالیگ زبردست فارم میں ہیں۔
پاکستانی بولرز کو ابتدا میں ہی ان کی جارحیت کو لگام دینا ہوگی،آل راؤنڈرز سمیت آئی لینڈرز کو 7بولرز دستیاب ہیں،گذشتہ 5باہمی مقابلوں میں 3گرین شرٹس، 2 سری لنکا نے جیتے، یواے ای کی کنڈیشنز میں اسپنرز گرین شرٹس کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
شارجہ میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا بنگلادیش سے مقابلہ ہوگا،بلو شرٹس کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے لیکن ٹائیگرز کسی بھی حریف کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔