سین ایبٹ نے ’سپرمین‘ کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
اسے دہائی کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

اسے دہائی کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

سڈنی: بگ بیش میں سڈنی سکسرز کے سین ایبٹ نے ’سپرمین‘ کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

برسبین ہیٹ کے بیٹر کرس لین نے آف سائیڈ کی جانب آنے والی گیند کو گیپ میں کھیلنا چاہا تاہم مڈ آف پر تعینات ایبٹ نے دائیں جانب ہوا میں ڈائیو لگائی، انھوں نے گولی کی طرح آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا۔

واضح رہے کہ اسے دہائی کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔