شاداب خان بھیڑ میں بھی تنہا رہنے پر مجبور ہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
بائیوببل قوانین کی وجہ سے کم سے کم ایک ہفتے سب سے دور رہنا ضروری
 ۔ فوٹو : فائل

بائیوببل قوانین کی وجہ سے کم سے کم ایک ہفتے سب سے دور رہنا ضروری ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: آسٹریلیا میں موجود شاداب خان بھیڑ میں بھی تنہا رہنے پر مجبور ہوگئے جب کہ برسبین ہیٹ کے خلاف بگ بیش میچ میں الگ ڈریسنگ روم میں بیٹھنا پڑا۔

پاکستانی وائٹ بال نائب کپتان شاداب خان بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ڈیبیو کرچکے مگربائیوببل قوانین کی وجہ سے وہ فوری طور پر باقی ساتھی کھلاڑیوں کو جوائن نہیں کرسکتے۔

ان کیلیے کم سے کم ایک ہفتے سب سے الگ رہنا ضروری ہے، اسی لیے بدھ کو برسبین ہیٹ کیخلاف میچ میں بھی انھیں الگ ڈریسنگ روم میں بٹھایا گیا،ان کے فیلڈ میں ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ خوشیاں منانے پر بھی پابندی تھی، گوکہ شاداب کی ٹیم 2 وکٹ سے فتحیاب رہی مگر وہ خود 4 اوورز میں 27 رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔ اسی طرح نویں نمبرپربیٹنگ کے دوران 9 بالز پرمحض8 رنز بنائے۔

مقابلے سے قبل شاداب کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتا ہوں، بگ بیش مختلف ایونٹ اور کنڈیشنز کافی مشکل ہیں، یہاں پر آپ کو سیکھنے کو بہت کچھ مل سکتا ہے، میں سکسرز کا حصہ ہونے کی وجہ سے کافی پْرجوش ہوں۔

ٹیم سے الگ رہنے کے حوالے سے شاداب نیکہاکہ یہ واقعی کافی عجیب ہے مگر دنیا میں اس وقت اور بھی کئی عجیب چیزیں ہورہی ہیں، مجھے امید ہے کہ جلد ہی ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔ یاد رہے کہ اب تک شاداب خان کے متعدد پی سی آر ٹیسٹ ہوچکے جوسب کلیئر آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔