سرد موسم؛ نزلہ زکام، گلے میں درد، بخار کے مریض بڑھ گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 دسمبر 2021
ٹھنڈے مشروبات سے گلے خراب اور سوزش ہوسکتی ہے، بائیک اورکشوں میں بچوںکوسفر کرانے سے گریز کیاجائے
 ۔  فوٹو : فائل

ٹھنڈے مشروبات سے گلے خراب اور سوزش ہوسکتی ہے، بائیک اورکشوں میں بچوںکوسفر کرانے سے گریز کیاجائے ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم تبدل ہونے سے سرد موسم کی بیماریوں کا سیزن شروع ہوگیا۔

اسپتالوں اور کلینکس پر نزلہ زکام، گلے میں درداوربخار میں مبتلا مریضوں کا رش لگ گیا، سرد موسم میں لاپروائی سے بیماریاں جنم لینے لگیں ناک اور گلے کی الرجی،بچوں میں نمونیہ، خسرہ بھی تیزی سے پھیل رہاہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں گلے خراب،نزلہ ،زکام،کھانسی سے طبی مسائل جنم لیتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع اور جناح اسپتال کے ای این ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رزاق ڈوگر نے ایکسپریس کو بتایا کہ سرد موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے،بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو سردی لگنے سے محفوظ رہنے کے لیے سر کو ڈھانپ کررکھناچاہیے، ٹھنڈے مشروبات سے گلے خراب اور سوزش ہوسکتی ہے لہٰذا گھر کے گرم مشروبات کا استعمال رکھیں۔

ماہرین نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر اکثر افراد بچوں کو پٹرول کی ٹنکی پربٹھاتے ہیں جو غلط ہے کیونکہ موٹرسائیکل پر آگے بیٹھنے سے سرد ہوائیں براہ راست بچوں کے سر اور سینے پر لگتی ہیں، ماہرین نے بتایا ہے کہ شہر گھر پر بنی سوپ اوریخنی پئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔