گھر کے باہر آوارہ کتوں کے حملے میں بچی شدید زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 دسمبر 2021
 لانڈھی فیوچر کالونی میں آوارہ کتے کے حملے سے شدید زخمی ہونے والی  6 سالہ زینب کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ فوٹو: فائل

لانڈھی فیوچر کالونی میں آوارہ کتے کے حملے سے شدید زخمی ہونے والی 6 سالہ زینب کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب گھرکے باہر کھیلتے ہوئے آوارہ کتوں نے کمسن بچی پر حملہ کرکے چہرا شدید زخمی کردیا۔

کراچی میں شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب گھر کے باہر کھیلتے ہوئے آوارہ کتوں نے کمسن بچی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی کے چہرے پر زخم آئے ہیں

متاثرہ بچی کو اس کی والدہ کے ہمراہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متاثرہ بچی کی شناخت 6 سالہ زینب دختر احمد خان کے نام سے کی گئی، متاثرہ بچی کو جناح اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد متاثرہ بچی کی والدہ اسے بغیر کسی قانونی کارروائی کے اپنے ساتھ لے گئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ عدیل شاہ نے بتایا کہ  پولیس کو ایسے کسی واقعے رپورٹ نہیں ہوئی نہ ایم ایل او جناح اسپتال کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات سے روزانہ درجنوں سگ گزیدگی کے واقعات ہورہے ہیں جن میں سے بیشتر واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔